نظریہ ضرورت کے تحت سربراہ پی سی بی کا معاملہ ورلڈ کپ کے بعد دیکھیں گے، نگران وزیراعظم

 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2023ء) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی میٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت ملازمت کے حوالے سے ابھی کوئی بڑا فیصلہ نہیں کریں گے کیونکہ بعض اوقات آپ کو نظریہ ضرورت کے تحت کام لینا پڑتا ہے، ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے تو اس کے بعد پھر دیکھیں گے۔


شاہد آفریدی سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شاہد آفریدی سے چیئرمین پی سی بی کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، میں انہیں جانتا ہوں اور میری سماجی کاموں کے حوالے سے ہی ملاقات ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے تو ہم ٹورنامنٹ کے بعد ہی دیکھیں گے کہ کیا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہم اس حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کریں گے کیونکہ بعض اوقات آپ کو نظریہ ضرورت کے تحت کام لینا پڑتا ہے، ورلڈ کپ سے فارغ ہوں گے تو پھر دیکھیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی ملازمت کی مدت 4 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.