لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 نومبر 2023ء ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی، بہتر ہوگا صدر کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، خط کا جواب خط سے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پورے ملک کے صدر ہیں، وہ کسی جماعت کے صدر نہیں، ان سے گزارش کریں گے کہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں، بہتر ہو گا کہ صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، کسی ایک جماعت کا ترجمان بننے سے صدر کی عزت میں کمی آتی ہے اور ہم چاہتے ہیں وہ نہ آئے۔
بہتر ہوگا صدر کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں‘ خط کا جواب خط سے دیں گے، نگران وزیراطلاعات
0
November 12, 2023



