دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2023ء ) ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش نے کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، اوپنر کشال پریرا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے گئے لیکن 11ویں میں کپتان کشال مینڈس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر پاتھم نسانکا تھے جنہوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنے لیکن یہاں سدیرا سمارا وکراما 41 رنز پر وکٹ کھو بیٹھے۔ اینجلو میتھیوز کو امپائر نے مقرر وقت پر بیٹنگ نہ کرنے پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا اور وہ کسی گیند کا سامنا کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ قانون کے مطابق نئے آنے والے بیٹر کو 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے، اینجیلو میھتیوز کے ہیلمٹ کا اسٹریپ ٹوٹا ہوا تھا، بارہویں کھلاڑی نے نیا ہیلمٹ لانے میں دیر کی، جس کی وجہ سے امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔


